Thursday, May 9, 2024

عمران خان کہتے تھے قرض لیا تو خودکشی کر لونگا، غلطی مان کر گھر چلے جائیں، بلاول

عمران خان کہتے تھے قرض لیا تو خودکشی کر لونگا، غلطی مان کر گھر چلے جائیں، بلاول
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان کہتے تھے قرض لیا تو خودکشی کر لوں گا، ہم خود کشی کا مطالبہ نہیں کرتے، وہ غلطی مان کر گھر چلے جائیں۔ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف پورا نہیں کر پا رہی، وزیر اعظم مان لیں کہ وہ کرپٹ یا نااہل ہیں، اس لیے ٹیکس وصول نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستان اور عوام کیلئے اچھی نہیں۔ آئی ایم ایف ڈیل میں غیر حقیقی اہداف مقرر کیے گئے پاکستان کے جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے وہ کرپٹ نہیں ہیں ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ریفارمز کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری طبقے کو ایف آئی اے، نیب کے ذریعے ہراساں کر رہی ہے، حکومت مہنگائی، غربت، بے روزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا کر رہی ہے، کوئی خواب نہیں۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کو چھوٹا آدمی کہہ دیا، عمران خان کو چھوٹا آدمی کہنے پر حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو ہدایت کی کہ عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہیں، آپ کو وزیراعظم کےعہدے کا لحاظ رکھنا چاہیے۔ بلاول بھٹو بولے کہ آپ ایوان کے اسپیکر ہیں، آپ وزیراعظم کا دفاع نہ کریں، وزیراعظم کتنا بڑا آدمی ہے، وہ پوسٹل وزیر بتائے گا، سندھ کے سیاسی یتیموں کا ٹولہ آج حکومت کا اتحادی ہے۔