Sunday, May 5, 2024

عمران خان کو ہر کام میں کچھ زیادہ ہی جلدی ہوتی ہے : قمرزمان کائرہ

عمران خان کو ہر کام میں کچھ زیادہ ہی جلدی ہوتی ہے : قمرزمان کائرہ
November 25, 2016

 لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی کےسینئراور وسطی پنجاب کے صدر رہنما  قمر زماں کائرہ کہتے ہیں کہ عمران خان کو ہر کام کی کچھ زیادہ ہی جلدی  ہوتی ہے۔  پاناما لیکس کے خلاف ایکشن کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی اوپر سے ملائیاں کھانے والے سن لیں کہ گوادر پورٹ اور  سی پیک بھی ہماری جماعت کا کارنامہ ہے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  حکومت  اپنے راستے سے ہٹ چکی ہے  سستے تندور اور  دانش سکول کہاں گئے کسی کو معلوم نہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کو  مسلم لیگ ن سے کوئی خطرہ نہیں   پاناما لیکس  کی تحقیقات  کا کریڈٹ لینے والے  جان لیں کہ اس  کے لئے بنیاد  پیپلز پارٹی نے فراہم کی ۔