Sunday, September 8, 2024

عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کا پولیس کو خط

عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کا پولیس کو خط
September 15, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) توہین عدالت کیس، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی گرفتاری کےلئےایس ایس پی آپریشن کو خط لکھ دیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو گرفتارکرکے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

توہین عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عملد رآمد کے لئے الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان شوکاز نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ الیکشن کمیشن نے خط میں ایس ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے  سامنے پیش کیا جائے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے گزشتہ روزتوہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے ساتھ  دو ضمانتیں بھی دینے کا حکم دیتے ہوئے25ستمبر کو دوبارہ طلب کیا ہے۔