Friday, April 19, 2024

عمران خان کو نواز شریف کا باہر جانا پریشان کرتا ہے، شیخ رشید

عمران خان کو نواز شریف کا باہر جانا پریشان کرتا ہے، شیخ رشید
December 27, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کا باہر جانا پریشان کرتا ہے۔

یوٹیوب کے لیے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سارے معاملے میں آصف زرداری فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان اصل فساد کی جڑ ہیں، انہوں نے تیلی لگائی ہے، وہ مشتعل ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کہہ رہے ہیں کہ تختہ کردوں گا۔ جو اپوزیشن کرے گی وہی ہم کریں گے۔