Sunday, September 8, 2024

عمران خان کو معاف تو کرسکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا جرم نہیں بھول سکتے : پرویز رشید،آصف کرمانی

عمران خان کو معاف تو کرسکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا جرم نہیں بھول سکتے : پرویز رشید،آصف کرمانی
August 9, 2015
ہری پور(92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کو تو معاف کر سکتے ہیں تاہم پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا جرم نہیں بھول سکتے جبکہ وزیراعظم کے پولیٹیکل ایڈوائزرآصف کرما نی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت خیبر پختونخوا میں مثبت تبدیلی لانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے ہری پور کے حلقے این اے اُنیس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان تیرہ اگست دو ہزار چودہ کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے لئے نکلے تاہم اب اُسی پارلیمنٹ میں جانے کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام نے عمران خان کو  سمجھایا ہے کہ پارلیمنٹ میں جانے کے لئے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے  اور اب اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ مانگنے نکلے ہیں ۔ اُدھرہری پور کے علاقے  نیلور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے پولیٹیکل ایڈوائزرآصف کرمانی نے  ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت مثبت تبدیلی لانے میں ناکام ہو چکی ہے۔