Friday, March 29, 2024

عمران خان کو غدار کہنےپر مراد سعید اور جاوید لطیف گتھم گتھا

عمران خان کو غدار کہنےپر مراد سعید اور جاوید لطیف گتھم گتھا
March 9, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پارلیمنٹ میں لڑائی ہوگئی حکومتی رکن جاوید لطیف نے عمران خان کو غدار کہا تو تحریک انصاف کے رکن مراد سعید طیش میں آگئے دونوں ارکان پہلے لابی میں گتھم گتھا ہوئے پھر پارلیمنٹ کے باہرخوب لڑے دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا ۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے دو ارکان نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لگایا کشتی کا میدان۔ معاملہ شروع ہوا قومی اسمبلی کے ایوان سے جہاں حکومتی رکن میاں جاوید لطیف نے عمران خان کو غدار کہہ دیا۔ اس الفاظ پر کپتان کا کھلاڑی  غصے سے بھر گیا میاں جاوید لطیف کو آڑے ہاتھوں لیا ا ور کہا کہ شرم کروعمران خان کو غدار کہتے ہو۔ یہ سننا تھا کہ میاں جاوید لطیف بھی طیش میں آگئے ا ور مراد سعید کو تھپڑ جڑ دیا پھر پارلیمنٹ کی لابی میں دھینگا مشتی کا سین چلا دونوں کے درمیان خوب ہاتھا پائی ہوئی ارکان آگے بڑھے اور بیچ بچاؤ کرایا۔ دونوں ارکان پارلیمنٹ سے باہر نکلے تو پھر تو تکرار ہوگئی  اس بار ہاتھ اٹھا مراد سعید کا انہوں نے موقع دیکھا اور سیدھا مکا چلایا خوش قسمتی سے میاں جاوید لطیف اس وار سے محفوظ رہے۔ اس بار پھر دیگر ارکان نے معاملے کو رفع دفع کیا جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مراد سعید نے ان پر حملہ کیا  پھر بھی انہیں معاف کرتا ہوں میاں منان کہتے ہیں جاوید لطیف نے معاف کر دیا لیکن دیکھیں گے کہ اب کیا کرنا ہے۔