Thursday, April 25, 2024

عمران خان کو عدالت سے باہر عدالت لگانے کی عادت ہے: لیگی رہنما

عمران خان کو عدالت سے باہر عدالت لگانے کی عادت ہے: لیگی رہنما
January 10, 2017

اسلام آباد (92نیوز) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے دیتی ہیں، عمران خان کو عدالت سے باہر عدالت لگانے کی عادت ہے۔ دانیال عزیز نے کہا نعیم بخاری نے انکشاف کیا کہ میں تو اسٹپنی وکیل ہوں، اصل وکیل تو حامد خان تھے۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ثبوت مانگیں تو وہ جلسوں پر آجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاناما پاناما کی رٹ لگانےوالے اب کہتے ہیں پاناما کو بھول جاﺅ۔ عمران صا حب آپ بے شک پاناما کو بھول جائیں لیکن ہم نہیں بھولنے دیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے عمران کا چہرہ لٹکتا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی اور جہالت عوام اور عدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے۔ مائزہ حمید کہتی ہیں کہ عمران خان روز عدالت کے باہر تھیٹر لگاتے ہیں۔ وہ عوام کو تو بے وقوف بنا سکتے ہیں عدالت کو نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف جھوٹے الزامات کو سچ بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے صرف جھوٹ ہیں ثبوت نہیں۔