Friday, April 26, 2024

عمران خان کو دو دن پہلے ہی بڑی وکٹ گرنے کی اطلاع کیسے ہو گئی ، رانا ثناءاللہ

عمران خان کو دو دن پہلے ہی بڑی وکٹ گرنے کی اطلاع کیسے ہو گئی ، رانا ثناءاللہ
April 27, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی  وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کو دو دن پہلے ہی بڑی وکٹ گرنے کی اطلاع کیسے ہو گئی ، چیف جسٹس آف پاکستان کو اس پر نوٹس لینا  چاہیے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  صوبائی وزیر قانون  رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  تحریک انصاف  کے لوگ  اپنے حلقوں میں اسٹیبلشمنٹ  اورہماری سیٹنگ  کی بات  کرتے ہیں ، چیف جسٹس کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ پنجاب کے بجٹ کے بارے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی رائے ہے کہ بجٹ پر دیگرصوبوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے، اگر دوسرے صوبوں نے 4 ماہ کابجٹ پیش کیا تو پنجاب میں بھی بجٹ پیش کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، لیکن کچھ چیزوں کی نشاندہی کو محاذ آرائی کہہ دیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا 2 دن  پہلے کس نے کہا تھا کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے؟عمران خان کو فیصلے سے متعلق کہاں سے آگاہ کیا گیا؟ چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں۔