Thursday, April 25, 2024

عمران خان کو بھی پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنےکا دعوت نامہ موصول ہوگیا

عمران خان کو بھی پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنےکا دعوت نامہ موصول ہوگیا
March 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کو بھی پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کا دعوت نامہ موصول ہوگیا دعوت نامہ بھیجنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا جبکہ کپتان نے  میچ  دیکھنے  کیلئے لاہور آنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی دعوت نامہ موصول ہوگیا ۔ دعوت نامہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی جانب سے بھیجا گیا ہے عمران خان نے دعوت نامہ بھیجنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیاتاہم ان کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے کیلئے لاہور آنے سے قاصر ہوں مگر میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں ۔ پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دلی طور پر دعاگو ہوں عمران خان نے یہ امید ظاہر کی قوم اور کرکٹ شائقین کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔