Wednesday, May 1, 2024

عمران خان کو آرام اور ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے : وفاقی وزرا

عمران خان کو آرام اور ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے : وفاقی وزرا
November 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک جتنی جلدی بحرانی کیفیت سے نکل جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ سڑکوں پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔ تمام فریقین کو عدالت کا احترام کرنا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو خیبرپختونخوا لوٹ جانے کا مشورہ دے ڈالا۔ حکومتی وزراءنے کہا ہے کہ عمران خان پنڈی کے جوکر کو ساتھ ملا کر احتجاج کرنے کی بجائے عدلیہ پر اعتماد کریں۔ عمران خان کو آرام اور ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ اگر آرام نہیں کریں گے تو پھر بونگیاںہی مارتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے جواب داخل کرا دیا گیا ہے۔ خواہش ہے کہ ملک جلدی اس ہیجانی کیفیت سے نکل جائے۔ عدالت میں اپنے آپ کو پیش کر دیا۔ اب فریقین کو ادارے پراعتماد کرنا چاہیے۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خواجہ آصف عمران خان کے خوابوں میں آتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مشورہ دیا ہے تو ہم بھی مشور دے دیتے ہیں۔ دھرنے دینے اور احتجاج کرنے کے بجائے عمران خا ن خیبرپختونخوا جائیں۔ معاملات دھرنے سے حل نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر حنیف عباسی کاکہنا تھا کہ عدالت کو جو لائن دینے کی کوشش کی گئی وہ ناکام ہوگئی۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے۔ جہانگیر ترین اور عمران خان کے خلاف بھی درخواست دی ہے۔ عمران خان اپنے سسرالیوں کے ذریعے سی پیک کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔