Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کسی صورت این آر او نہیں کریں گے، شیخ رشید

عمران خان کسی صورت این آر او نہیں کریں گے، شیخ رشید
August 31, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا عمران خان کسی صورت این آر او نہیں کریں گے۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کے خیرخواہ کچھ دینے دلانے کیلئے تیار ہیں۔ نواز شریف کے لوگوں کو بھی اسی راستے کا انتخاب کرنا چاہئے۔ ڈیل سے انہیں شاید آخری پانچ اوورز مل جائیں۔ وفاقی وزیر نے ن لیگ کے ٹوٹنے کی بھی پیشگوئی کر دی ۔ انہوں نے کہا مرکز میں ن لیگ ٹو بننے والی ہے، شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا وزیراعظم نے کابینہ کی پچھلی میٹنگ میں ریلوے کے ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے پر فیصلے کا اختیار دیا۔ آج ہم تمام ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا 6 ستمبر کو ہم بہاولپور سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ جناح ایکسپریس پر بھی 500 روپے کرایہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید بولے 7 تاریخ کو راجن پور اور ڈی جی خان سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم جس دن گرو بابا نانک کی سڑک کا افتتاح کریں گے، اس دن ننکانہ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی افتتاح ہو گا۔