Monday, September 16, 2024

عمران خان کراچی کےعوام کےحقوق کیلئے شہرقائد کی سڑکوں پرنکل آئے

عمران خان کراچی کےعوام کےحقوق کیلئے شہرقائد کی سڑکوں پرنکل آئے
April 30, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی کو اُس کا حق دو ، کراچی کے مسائل حل کروکراچی کے باسیوں کو پینے کا پانی فراہم کرو ۔ جی ہاں یہ ہیں وہ نعرے جو پی ٹی آئی نے کراچی کی سٹرکوں پر لگائے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی کے عوام کے حقوق کے لئے شہر قائد  کی سٹرکوں پر نکلے توہلہ گلہ بھی خوب ہوا اور کارکنوں کا  جوش بھی ساتویں آسمان پر تھا۔ تفصیلات کےمطابق کپتان کراچی پہنچے تو کھلاڑیوں اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ایئرپورٹ پراُن کا شایاں شان استقبال کیا ۔ ایئر پورٹ سے کپتان ہجوم کی شکل میں ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پہنچے  جہاں پہلے ہی کارکنوں کی کثیر تعداد جمع تھی۔ پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچنے کی وجہ سے ریلی  تین گھنٹے تاخیر سے مزار قائد سے شروع ہو ئی تو پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جوش جذبہ انتہا کو پہنچ گیا اور انتظامیہ نے بھی مہمان نوازی کا بھر پور ثبوت دیا اور اسٹریٹ لائٹس بند کرنا نہ بھولی تاہم پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جذبہ کم نہ ہو سکا۔ آخر کار عمران خان پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ریلی کے تیار کئے گئے خاص فلوٹ پر سوار ہوئے تو ایک مرتبہ پھر فضا نعروں سے گونج اُٹھی ۔عمران خان اوررہنماؤں کے استقبال کے لئے جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائےگئےتھےجونہی ریلی کے شرکاء وہاں پہنچتے تو نعرے بھی لگائے جاتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا جاتا ۔