Saturday, May 4, 2024

عمران خان کب تک وزیراعظم بننے کے لیے ملک کو سزا دینگے ؟ نون لیگی رہنما

عمران خان کب تک وزیراعظم بننے کے لیے ملک کو سزا دینگے ؟ نون لیگی رہنما
October 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) مسلم لیگ نون کے دانیال عزیز نے عمران خان کو پپو نیازی کا لقب دے دیا۔ کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو پہچان گئے ہیں‘ تمام پول کھولیں گے۔ عمران خان کب تک وزیراعظم بننے کے لیے ملک کو سزا دینگے ؟ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر نجکاری زبیر عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران دانیال عزیز عمران خان پر خوب برسے۔ کہنے لگے ہم پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے عمران خان ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیتے۔ پانامہ پر بتنگڑ بنایا جا رہا ہے۔ کچھ بھی سچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد پر سرجیکل سٹرائیک کرنے سے پہلے حقائق عوام کو بتائیں۔ اس موقع پر زبیر عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں پاناما معاملے پر پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کریں گے تو سپریم کورٹ بھی بند ہو گی۔ عمران خان بتائیں کونسے ادارے نے قانون کے تحت پانامہ ایشو کے بعد کام نہیں کیا؟ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں۔ آئی سی آئی جے بھی وضاحت کر چکا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا نام پاناما لیکس سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پینتیس پنکچروں سمیت پی ٹی آئی کا کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا۔