Sunday, September 8, 2024

عمران خان کا کے پی کے میں ایکوٹورازم پروگرام شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا کے پی کے میں ایکوٹورازم پروگرام شروع کرنے کا اعلان
January 21, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ایکو ٹورازم پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ہمارے اوپر تنقید کرنے والے سیاسی مخالفین نے پنجاب میں جنگلات کا صفایا کردیا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف نے تقریب سے خطاب میں پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ، کہتے ہیں شیر علی گورجانی نے جنگلات کی ہزاروں اراضی پرقبضہ کررکھاہے ، چھانگا مانگا میں صرف 5 ہزار درخت باقی رہ گئے جبکہ کندیاں، میانوالی اور چیچہ وطنی میں بھی  ہزاروں درخت کاٹ لیے گئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 6 قومی پارکس بنائے گئے ہیں، سیاحتی مقامات پر ٹینٹ ویلج بنائیں گے ، جہاں سستی رہائش، معیاری اورسیکیورٹی کے انتظامات بھی موجود ہوں گے اس موقع پر ق لیگ کے رہنما حلیم خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔