Friday, April 26, 2024

عمران خان کا کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس

عمران خان کا کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس
February 4, 2020
کوالالمپور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا میں کھڑے ہو کر کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وجوہات بھی بیان کر دیں۔ عمران خان نے کہا کچھ دوست ممالک سمجھتے تھے کہ کانفرنس سے مسلم امہ تقسیم ہو گی، حالانکہ یہ تاثر غلط ہے۔ ۔ہ اگلی بار کانفرنس میں ضرور شریک ہوں گے۔ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایک بار پھر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر دیا۔ پاکستان اور ملائیشیا کا مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق سامنے آیا۔ پتراجایا میں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین  کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ ملائیشیا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قربتیں بڑھانا ہے، کشمیر پر آواز اٹھانے پر ملائشین ہم منصب کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے، کشمیر کاز پر پاکستان کو سپورٹ کرنے پر بھارت ملائیشیا کو دھمکی دے رہا ہے۔ اگر بھارت ملائیشیا کے ساتھ تجارت کم کرے گا تو ہم اس کی کمی پوری کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کولالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے، ہمارے ایک دوست ملک کو لگا کہ کولالمپور سمٹ امت کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے جو کہ غلط تھا، ہمیں  چاہیے اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف مل کر جدو جہد کریں، خدشات ختم ہو گئے ہیں اور میں آئندہ سمٹ میں ضرور شرکت کروں گا۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان سے باہمی تعاون سے متعلق جامع مذاکرات ہوئے ہیں، تمام سطح پر وفود کے تبادلوں اور دوروں پر اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا گیا۔