Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ

عمران خان کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ
March 10, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) عمران خان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔ سینیٹ کے انتخابات میں عمران خان اور اتحادی جماعتوں کو خیبر پختونخوا سے سات نشستیں مل گئیں۔ لیکن ایوان بالا میں صوبے کی نمائندگی کرنے کے بجائے کپتان نے اعلان کیا کہ وہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ کوئی بھی اہم موقع ہو عمران خان اسلام آباد سے نکل جاتے ہیں۔ سینیٹ پر حکمرانی کیلئے دارالحکومت میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے تاہم عمران خان کبھی لاہور تو کبھی سوات کے دورے کر رہے ہیں۔ اس سے قبل نمائندگی رکھنے کے باوجود تحریک انصاف قومی اسمبلی میں بھی نہیں جارہی۔ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے بھی استعفے دے چکی ہے۔ عمران خان کی جماعت صرف ایک صوبے کی اسمبلیوں میں موجود ہے جہاں اس کی حکومت ہے۔ ایسے میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا کپتان کو صرف حکومت کرنا ہی پسند ہے کیونکہ جہاں وہ اپوزیشن میں ہیں وہاں کی اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔