Saturday, April 27, 2024

عمران خان کا پارٹی رہنماﺅں کیساتھ ناشتہ‘ وسیم اکرم کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت

عمران خان کا پارٹی رہنماﺅں کیساتھ ناشتہ‘ وسیم اکرم کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت
November 29, 2015
کراچی (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے لیے عمائدین فاٹا سے مشاورت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی میں ایک قریبی دوست کے گھر ناشتے کے لیے پہنچے جہاں پارٹی رہنماوں عارف علوی‘ عمران اسماعیل‘ فیصل واڈا سمیت دیگر کئی اہم سیاسی‘ سماجی اور صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کردیا ہے۔ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے لیے عمائدین فاٹا سے مشاورت کی جائیگی۔ کپتان کو ملنے ماضی کے مایہ ناز فاسٹ باو¿لر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ پہنچے۔ عمران خان نے وسیم اکرم کو گلے لگایا‘ شنیرا سے ہیلو ہائے کی۔ شاید اس موقع پر عمران خان کو ریہام خان کی یاد بھی آئی ہو گی۔