Thursday, March 28, 2024

عمران خان کا وقت ختم ہو گیا ، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کا وقت ختم ہو گیا ، مولانا فضل الرحمان
October 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کا وقت ختم ہوگیا، ان ہاؤس تبدیلی، قرارداد یا کوئی تحریک چلانے کے آپشنز پر مشاورت کررہے ہیں، اے پی سی ابھی تجویز کے مرحلے میں ہے لیکن عمران خان کے اوسان ابھی سے خطاء ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تنقید کی کتاب پڑھ ڈالی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیا اور  کہا کہ عمران خان کے اوسان خطاء ہوگئے ہیں ان کے خاندان کی روایات کو جانتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کے پاس ڈاکے اور چوری کا مینڈیٹ ہے وہ ہمیں دھمکیاں نہ دیں،وزیر اعظم کا وقت ختم ہوگیا،انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں ملک کو کرپٹ اور دیوالیہ کے طور پر پیش کیا۔ ایک سوال کےجواب میں مولانا فضل الرحمن نےکہا کنٹینر کی پیشکش غیر سنجیدہ بات ہے ،کبھی کنٹینر سیاست نہیں کی۔