Thursday, May 2, 2024

عمران خان کا وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ

عمران خان کا وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ
September 16, 2018
کراچی (92 نیوز) عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کیا۔  مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ عمران خان کی وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار کراچی آمد پر ایئرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ وزیر اعظم نے محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کے مزاروں پر  بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت سمیت کراچی میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزیر اعظم امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔ عمران خان اور سندھ کے وڈے سائیں کے درمیان بھی آج پہلی بار ضابطہ ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم گرین پاکستان مہم کے تحت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پودا لگائیں گے۔  اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہی وزیر اعظم اتحادی جماعتوں ایم کیوایم  اور جی ڈی اے کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ تاجروں اور صنعتکاروں کے نمائندے بھی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔