Monday, May 6, 2024

عمران خان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان جامع اور واضح ہے، شاہ محمود قریشی

عمران خان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان جامع اور واضح ہے، شاہ محمود قریشی
September 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا عمران خان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان جامع اور واضح ہے۔ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ بہترین طریقے سے لڑ رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں۔ بھارت نے 28 دن سے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کے لوگوں پر زندگی تنگ کر دی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بولے بھارت ظلم اور جبر سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانا چاہتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ قبل ازیں عمر کوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  آج کا ہندوستان نہرو اور گاندھی کے سیاسی فلسفے کی نفی کر رہا ہے ،عمران خان پاکستان اور کشمیریوں کا تاریخی مقدمہ لڑنے اقوام متحدہ جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ، کشمیریوں پر حصول علم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ، فاشسٹ مودی نے کشمیریوں کو عید کی نماز اور قربانی کی اجازت نہیں دی جبکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں ، یہاں مندر آباد ہیں ، سلامتی کونسل میں 54 سال بعد مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا ہے ۔