Saturday, April 20, 2024

عمران خان کا مشکور ہوں کہ میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے آئے ، سعدرفیق

عمران خان کا مشکور ہوں کہ میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے آئے ، سعدرفیق
June 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان کا مشکورہوں کہ میرے مقابلے پر الیکشن لڑنے کیلئے آئے ،ن لیگ استحکام پاکستان اور ترقی کا نام ہے ، شہباز شریف کی مدد سے کافی کام کروایا جو رہ گئے ہیں دگنی تیزی سے ہوں گے۔ سابق وزیرریلوے نے کہا کہ  لاہور میں انتخاب لڑنے کیلئے آنا آسان لیکن جانا بہت مشکل ہے، عمران خان پھنس کر رہ گئے ہیں ، انہیں لاہور سمیت پانچوں حلقوں میں شکست دیں گے، شہباز شریف نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، 25جولائی کو عوام اسی خدمت کا صلہ دیں گے۔ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 163 میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر کڑٰ تنقید کی اور کہا سیاسی لوگ میدانِ سیاست میں مقابلہ کرتے ہیں سازشوں اور اشاروں پر کام نہیں کرتے ، عمران خان لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے پھنس گئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے خادم ہوتے ہیں، شہباز شریف نے یہ بات ثابت کر کے دکھائی ، شہباز شریف کے پاس 10ماہ پہلے بھی وزیرِ اعظم بننے کا موقع تھا لیکن انہوں نے پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی۔