Friday, March 29, 2024

عمران خان کا طیب اردوان کے خطاب پر پاکستان کی جانب سے بھرپور خیر مقدم

عمران خان کا طیب اردوان کے خطاب پر پاکستان کی جانب سے بھرپور خیر مقدم
September 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے  اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کی طرف سے بھرپور خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اہل کشمیر کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ، ترکی کی غیر متزلزل  حمایت حق خود ارادیت کی جائز و منصفانہ جدو جہد میں کشمیریوں کے لئے ہمت و حوسلے کا ایک ذریعہ ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ترک صدر کے عالمی امور اور جموں و کشمیر پر دلیرانہ بیان کی تائید کرتا ہے۔