Saturday, May 18, 2024

عمران خان کا دورہ پشاور:پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے

عمران خان کا دورہ پشاور:پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے
May 26, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور میں عمران خان کے دورہ کے موقع پرتحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی، کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف مخالفانہ نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  پشاور کے ایک علاقہ میں اسکول کا دورہ کرکے جب واپس روانہ ہوگئے تو وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کا پیپلزپارٹی کے جلوس سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں گرما گرمی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ پولیس نےکشیدگی ختم کرنے کےلئے مداخلت کی اور کارکنوں کو الگ کیا۔ people