Friday, May 17, 2024

عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گا ، فواد چودھری

عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گا ، فواد چودھری
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں سعودی عرب اور پاکستان کو بھائی قرار دے دیا اور کہا ان کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔

یہ دورہ تعاون کی نئی راہیں کشادہ اور درینہ تعلقات کو تقویت دینے کا باعث بنے گا۔