Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کا دورہ امریکا، 92 نیوز نے پل پل پاکستانیوں کو باخبر رکھا

عمران خان کا دورہ امریکا، 92 نیوز نے پل پل پاکستانیوں کو باخبر رکھا
July 23, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)  پاکستان کےاندرونی مسائل ہوں یاخارجہ محاذپردرپیش چیلنجز، 92 نیوزاپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا، وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکاکےدوران بھی 92 نیوزنےجہاں پل پل کی صورتحال سےآگاہ رکھاہوا ہے وہیں وہ سوال بھی اٹھائےجوپاکستانیوں کےدل کی آوازتھے۔ نمائندہ 92 نیوز خرم شہزاد نےامریکی صدر سے مسئلہ کشمیر، بلوچستان میں بھارتی مداخلت اورپاک امریکا تعلقات پر سوالات کئے۔ 92 نیوز کےرپورٹر کے سوال کے دوران ہی امریکی صدر نے یہ تبصرہ کیا کہ پاکستانی صحافی امریکیوں سے بہتر ہیں۔ واشنگٹن میں موجودنمائندہ خرم شہزاد نے 92 نیوز کےپروگرام ہارڈٹالک میں گفتگو کرتے ہوئےوہ سوال دہرائے جو انہوں نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے کئے۔ پریس کانفرنس کےبعد92نیوز کے نمائندے خرم شہزاد نے بھارتی صحافیوں کے تاثرات جاننےکی کوشش کی جس پر بھارتی صحافیوں نے کہا کہ مودی پھنس چکاہے۔