Friday, April 26, 2024

عمران خان کا حکومت سے مسلح ونگ رکھنے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

عمران خان کا حکومت سے مسلح ونگ رکھنے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
May 1, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مسلح ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، کہتے ہیں الطاف حسین کے معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الطاف حسین کے فوج کے خلاف بیان کی شدید مزمت  کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت مسلح ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی ۔ عمران خان نے کہا کہ فوج ملک میں امن کی خاطر قربانیاں دے رہی ہے، وزیراعظم کی الطاف حسین کے بیان پر خاموشی معنی خیز ہے۔