Sunday, September 8, 2024

عمران خان کا جیالوں اور متوالوں کو نواز اور زرداری سے جان چھڑانے کا مشورہ

عمران خان کا جیالوں اور متوالوں کو نواز اور زرداری سے جان چھڑانے کا مشورہ
September 20, 2017

کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جیالوں اور متوالوں کو نواز، زرداری سے جان چھڑانے کا مشورہ دیدیا۔ اقامہ منی لانڈرنگ کا ذریعہ کرپشن سندھ میں زیادہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ مار کے ذمہ دار خورشید شاہ اور نوازشریف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سندھ میں زیادہ بلاول شہزادہ حکومت فریال تالپور کی ہے۔

عمران خان نے اپنا گھر صاف کرنے کا تو شاہد خاقان عباسی پر لفظی وار کیے مریم صفدر پر بھی فوج کے خلاف بولنے کا الزام لگایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی تبدیلی ناگزیرہے۔ انصاف عدلیہ سے ملے گا اور سندھ کا ترقیاتی فنڈ ہڑپ ہوگیا۔ کہتے ہیں مجھ پر کیس ایفی ڈرین عباسی نے کیا عمران خان نے کراچی میں بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین سے بھی ملاقات کی۔