Friday, April 19, 2024

عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب
November 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران صاحب آپ کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، آج ثابت ہوگیا آپ نالائق تھے، ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔ آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی۔ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بولیں لوٹنے کا جن پر الزام لگایا، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہیں کر پائے۔ آپ جیسے نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔ ادھر قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت نے نااہلی کا مظاہرہ کیا ، غیر سنجیدہ ماحول بنایا۔