Monday, May 20, 2024

عمران خان کا بلاول کے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

عمران خان کا بلاول کے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان
April 24, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کا بلاول کے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا ہو گیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

 سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر صارفین کا ماننا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو ایسے الفاظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔

 ٹوئٹر پر اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان ان کے عہدے کے خلاف تھا۔

 سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض صارفین کی طرف سےسوال اٹھایا گیا کہ آخر کیوں خاتون ہونے کو کمزوری سے منسوب کیا جاتا ہے؟

 ٹوئٹر پر چند صارفین ایسے بھی ہیں جو وزیراعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شاید ایک مرتبہ پھر ان کی زبان پھسل گئی۔

 بعض صارفین نے کہا کہ اگر واقعی عمران خان کی زبان پھسلی تب بھی انہیں تقریر کے لکھاری اور ریہرسل کی ضرورت ہے کیونکہ وہ وزیراعظم ہیں۔