Monday, September 16, 2024

عمران خان کا 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹ تھا : پرویز رشید

عمران خان کا 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹ تھا : پرویز رشید
August 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کا 90 روز میں کرپشن کے خاتمے کاوعدہ جھوٹ نکلا۔ وہ احتساب کی تحریک کا جواز کھو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے ا پنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان احتساب تحریک چلانے سے پہلے اپنے سابقہ ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں۔ کنٹینر پربار بار چڑھنے کے بجائے الیکشن کمیشن میں چندے کی ہیرپھیر کا جواب دیا جائے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عوامی خدمت کے ایجنڈے پر توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے عوام کی خدمت پر توجہ نہ دی تو 2018ء کے عام انتخابات میں عمران کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔