Friday, March 29, 2024

عمران خان کا 10 نکاتی ایجنڈا اور 100روزہ روڈ میپ پلان 92نیوز نے حاصل کرلیا

عمران خان کا 10 نکاتی ایجنڈا اور 100روزہ روڈ میپ پلان 92نیوز نے حاصل کرلیا
April 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز)  عمران خان آج مینار پاکستان میں کیا خطاب کریں گے؟ ، 92نیوز نے عمران خان کا 10 نکاتی ایجنڈہ اور 100 دن کا روڑ میپ پلان حاصل کرلیا ۔ ،عمران خان 100 روزہ پلان میں کرپشن کاخاتمہ، زرعی ایمرجنسی  ،معیشت کی بحالی،ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ایف بی آر ریفارمز کا پلان بھی دیں گے۔ کپتان ہیلتھ کارڈ ،بیروزگاری کے خاتمے،دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کی خارجہ پالیسی دیں گے ،تعلیمی پلان بھی عمران خان کے 10  نکاتی ایجنڈے میں شامل ہوگا۔