Sunday, September 8, 2024

عمران خان پیر کو اسمبلی اجلاس میں شریک ہونگے : شاہ محمود

عمران خان پیر کو اسمبلی اجلاس میں شریک ہونگے : شاہ محمود
August 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپس آنے کا اعلان کردیا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی پیر کو اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں الطاف حسین کے فوج اور رینجرز مخالف بیانات کو قوم نے ناپسند کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں ہوا ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات تک قومی اسمبلی  سے باہر آئے تھے اب معاہدے کے تحت واپس آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈی سیٹ کے معاملے پر ایم کیو ایم اور جمعیت علماءاسلام ف کے ساتھ مل کر سیاست کی، ایم کیو ایم کی جانب سے بھارت کو خط تشویش ناک ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلی چھوڑنے اوراب واپسی کے پیچھے قومی مفاد تھا ،امید ہے ایوان جمہوری قدروں کا مظاہرہ کرے گا۔