Friday, April 19, 2024

عمران خان پومپیو کی بات چیت کا تنازع ختم کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

عمران خان پومپیو کی بات چیت کا تنازع ختم کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
August 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو کا تنازعہ ختم کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت ، پیلٹ گنز کے استعمال ،حریت رہنماﺅں کی نظر بندی کی مذمت کی گئی اور 10 کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور اس پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا گیا۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ آئندہ ماہ ستمبر میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں معاملہ پرزور انداز میں اٹھائیں گے تاہم ڈچ سفیر کی ملک بدری کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ اہم ہے ۔ پاکستان ، بھارت تعلقات میں وسیع خلیج میں کمی کیلئے کرتارپورہ اہم کڑی ثابت ہو سکتاہے۔