Friday, April 26, 2024

عمران خان پر غداری کے فتوے برداشت نہیں : مراد سعید

عمران خان پر غداری کے فتوے برداشت نہیں : مراد سعید
March 9, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کہتے ہیں کہ اسپیکر نے انہیں بات کرنے کی اجازت دی  لیکن  مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے ان پر غداری کے فتوے لگائے ۔ انہیں اپنی جماعت اور اسکے سربراہ کے لئے ایسے الفاظ برداشت نہیں جبکہ جاوید لطیف کہتے ہیں کہ آپے سے باہر ہونا تحریک انصاف کا وطیرہ ہےاور اس میں  ان کی تربیت کا قصور ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایوان  میں لفظی جنگ کے بعد لابی میں ہاتھا پائی کرنے والے پی ٹی آئی اور  لیگی رہنما نےاس صورتحال کا سارا  ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیا  مراد سعید نے کہا کہ این اے 122 کےفیصلےکےبعدبھی تحریک انصاف پرغداری کے فتوے لگے  پی ٹی آئی سربراہ کے بارے میں نامناسب گفتگو کی گئی  آخر  کب تک برداشت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے  رہنما  جاوید لطیف نے  ساری ہنگامہ آرائی کا ذمہ دارمراد سعید کو قرار دے دیا  اور کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی سیاسی تربیت ہی خراب ہے۔  دونوں جماعتوں کے  ارکان اسمبلی کی لفظی  جنگ ، پھر  ہاتھا پائی اور پھر ایک دوسرے پر گولہ باری کہاں جا کر رکے گی اور اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کی قیادت کا ردعمل کیا ہوگا ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔