Tuesday, May 14, 2024

عمران خان پر بھی کیس ہیں ، ہمیں نشانہ بناناکہاں کاانصاف ہے، مرتضیٰ وہاب

عمران خان پر بھی کیس ہیں ، ہمیں نشانہ بناناکہاں کاانصاف ہے، مرتضیٰ وہاب
February 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) آ غا سراج درانی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ  مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا اسد قیصر ، پرویز الٰہی اور عمران خان سمیت وفاقی وزرا پر  کیسز نہیں ہیں ، صرف پاکستان پیپلزپارٹی کو نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  بابر اعوان نے پارٹی چھوڑی تو گرفتاری سے بچ گئے  ، مجھے  بھی پیپلز پارٹی کی ترجمانی کرنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔18ترمیم کی افادیت پر پیپلز پارٹی اکیلی نہیں کھڑی، وقت ثابت کرے گا پیپلزپارٹی صحیح تھی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عدالت میں کیس ثابت کریں پھر گرفتار کریں ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آغا سراج درانی  سے اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر ڈالا ۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزرا بھی تحقیقات کیلئے مستعفی ہوئے ، قانون سب کیلئے برابر ہے ، عمران خان کا ’’ دو نہیں ایک پاکستان ‘‘ کا نعرہ  عملی شکل اختیار کر رہا ہے ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتازہ صورتحال پر غور کے لئے اہم رہنماوں کوطلب کرلیاہے۔