Friday, May 17, 2024

عمران خان ، ٹرمپ ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ہی ممکن ہے ، فواد چودھری

عمران خان ، ٹرمپ ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ہی ممکن ہے ، فواد چودھری
January 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سےمتعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ہی ممکن ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے  ، موجودہ بھارتی حکومت سے بات چیت کے حوالے سے کسی بڑے فیصلے کی توقع نہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات  نے خلیجی اخبار کو انٹریو کے دوران کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بات سے خوش امریکی صدرنے پاکستان کیلئے پالیسی تبدیل  کی ہے، ٹرمپ ،عمران خان ملاقات  افغان امن مذاکرات کے بعد  ہی ممکن ہے۔ پی ٹی آئی گورنمنٹ کے حوالے سے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے ۔ کرتار پور راہداری سے نہ صرف سکھوں بلکہ پاک بھارت تعلقات کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  نریندر مودی ہوں یا راہول گاندھی،پاکستان سب سے بات چیت کیلئے تیار ہے ۔بھارت میں حکومت کے قیام کے بعد آگے بڑھیں گے۔ بات چیت کیلئے موجودہ بھارتی حکومت سے کسی بڑے فیصلے کی توقع نہیں۔