Monday, September 16, 2024

عمران خان والی زبان استعمال کرو گے تو جواب بھی ویسا ہی ملے گا ، مریم نواز

عمران خان والی زبان استعمال کرو گے تو جواب بھی ویسا ہی ملے گا ، مریم نواز
February 16, 2018

مانسہرہ (92 نیوز) مریم نواز نے کہا کہ عمران خان والی زبان استعمال کرو گے تو جواب بھی ویسا ہی ملے گا ۔
مانسہرہ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پھر عدلیہ پر شدید حملے کئیے ۔ انہوں نے کہا کہ سیسلین مافیا اور چور کہہ کر کون سے آئین کی تشریح ہو رہی ہے ۔ فیصلے سے نوازشریف کا کم اور فیصلے کرنیوالوں کا زیادہ نقصان ہوا ۔
مریم نواز نے کہا کہ نااہلی کرانے والے اب سوچ رہے ہیں،نوازشریف کو کیوں نکالا ۔ عمران خان کو نوازشریف سے نفرت پر صادق اور امین قرار دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عقلمندو نوازشریف کو جتنا دباؤ گے اتنا ہی مضبوط ہو کر سامنےآئیگا ۔
مریم نواز نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔ باپ دادا کی قبریں یہاں ہیں ، فکر نہ کرو بھاگنے والے نہیں ۔