Thursday, April 25, 2024

عمران خان نےکے پی کے میں زلزلے سے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں

عمران خان نےکے پی کے میں زلزلے سے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں
October 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں زلزلے سے نقصانات کی تفصیلات مانگ لیں اور زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی بھی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے زلزلے سے نقصانات کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے زلزلے کے بعد انہوں نے  کے پی کے حکام سے 4مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور زلزلے سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات معلوم کیں۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے،انہوں نے چیف سیکریٹری کے پی کے کو ہدایت کی ہے کہ وہ زلزلے سے نقصانات کی تفصیلات سے انہیں  مسلسل آگاہ رکے،عمران خان کل کے پی کے کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرینگے  ۔