Tuesday, April 30, 2024

عمران خان نے یوم تشکر کے نام پر سرکس لگائی ہے : خواجہ سعد ،طارق فضل

عمران خان نے یوم تشکر کے نام پر سرکس لگائی ہے : خواجہ سعد ،طارق فضل
November 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یوم تشکر کے نام پر عمران خان نے سرکس لگائی ۔۔پرویز خٹک نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی دو نومبر کا لاک ڈاؤن ناکام ہو چکا تمام راستے کھلے ہونے کے باوجود عمران خان کا شو ناکام رہا ۔ تفصیلات کےمطابق پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر نےن لیگ کی قیادت اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو  لیگی رہنماؤں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کپتان نے یوم تشکر کے نام پر سرکس لگا ئی  جبکہ پرویز خٹک نے انتہائی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ۔  خواجہ سعد رفیق نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب ان کی تلاشی ہو گی نہ جانے کیا کیا نکلے گا ۔عمران خان بتائیں ہزار کرسیوں پر دس لاکھ افراد کیسے بیٹھ سکتے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف اب کالا چشمہ پارٹی بن گئی ہے ۔نقلیں اُتارنے والے  کسی فلم میں تو اداکاری کر سکتے ہیں سیاست نہیں کر سکتے ۔ڈاکٹر طارق فضل اور وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان کو اب اپنی ناکامی سامنے نظر آرہی ہے ۔