Friday, April 26, 2024

عمران خان نے ہر وہ بات کہی جس پر نواز شریف کو غدار کہا تھا ، مریم اورنگزیب

عمران خان نے ہر وہ بات کہی جس پر نواز شریف کو غدار کہا تھا ، مریم اورنگزیب
July 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران  تھنک ٹینک سے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب قدرت نے آپ سے ہر وہ بات کہلوائی جس پہ آپ نے نواز شریف کو غدار کہا ،  آپ کی ایک ایک بات نے نوازشریف کو سُرخرو کیا، مافیا وہ ہوتا ہے جو منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرتا اور پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کر ڈالی  ، بولیں کہ جب نواز شریف ملک اور خطے میں امن کی بات کرے تو غدار  وزیراعظم کی ایک ایک بات نے نوازشریف کو سُرخرو کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا پر جانبداری کے الزامات لگا کر میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ، ‎ایک طرف عمران خان نے کہا کہ آزاد میڈیا کا سب سے زیادہ فائدہ انہی کو ہوا اور دوسری طرف میڈیا پر کرپٹ اور مافیا کا الزام لگایا۔ ترجمان ن لیگ نے کہا کہ  ‎مافیا وہ ہے جو چندوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیتا، ایمنسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھاتا، 18 جعلی اکاونٹس چھپاتا ہے، ‎ مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا اور اپنا گھر ریگولرائز کرالیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ‎ مافیا وہ جو منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرتا اور پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے۔مافیا وہ ہے جس نے عوام کی روٹی ، کاروبار، اور روزگار بند کر دیا۔