Thursday, March 28, 2024

عمران خان نے گرفتاریوں پر پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کر دیا

عمران خان نے گرفتاریوں پر پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کر دیا
October 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریوں پرکل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا حکومتی اقدام کا بہت بڑا ردعمل آئے گا۔ اگر مجھے اڈیالہ جیل میں بھی ڈال دیں گے تو باہر نکل کر پھر احتجاج کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا نواز شریف خود کو امیرالمومنین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ جب اقتدارمیں ہوں تو بادشاہ بن جاتے ہیں۔ اگر ملک کو آزاد جمہوری ملک بنانا ہے تو دو نومبر کو عوام کا نکلنا بہت ضروری ہے۔ عمران خان نے کہا شریف برادران نے اربوں روپے اکٹھے کیے ہوئے ہیں۔ ان کی پالیسی یہی ہے کہ کرپشن کا پیسہ پکڑا نہ جائے۔ کپتان نے عورتوں پر پولیس کے تشدد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کون سی جمہوریت میں اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔ کل پورے ملک میں کارکن پرامن احتجاج کریں گے۔ عمران خان نے کہا کرپشن پر بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک کو خطرہ ہے۔ ڈویلپمنٹ پاکستان میں نہیں حکمرانوں کے اکاو¿نٹ میں ہو رہی ہے۔ کپتان نے کل راولپنڈی لال حویلی کے جلسے میں جانے کا بھی اعلان کیا۔