Sunday, September 8, 2024

عمران خان نے کے پی کے میں غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کا بیڑہ اٹھا لیا

عمران خان نے کے پی کے میں غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کا بیڑہ اٹھا لیا
March 23, 2016
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کا بیڑہ بھی اٹھالیا اور پچاس جوڑوں کی شادی کرانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے یہ اعلان وزیراعلیٰ ہاؤس میں شادیوں کی اجتماعی تقریب کے دوران کیا۔ تفصیلات کےمطابق شادی کا ایشو تحریک انصاف کے کپتان کے ساتھ ایسا جڑا کہ اب انہوں نے دوسروں کی شادیاں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلٰی ہائوس پشاورمیں پینتالیس جوڑے اجتماعی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تقریب میں ڈانس بھی تھا۔ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والوں کو عمران خان کی جانب سے دو دو لاکھ روپے سلامی کےطور پر دیئے گئے وزیراعلٰی پرویزخٹک نے مزید سو جوڑوں کی شادیاں کرانے کا بھی اعلان کیا۔ عمران خان بھی شادیوں کے معاملے پر وزیراعلٰی کے مقابل آگئے اور انہوں نے بھی غریب خاندانوں کےمزید پچاس جوڑوں کی شادیاں کرانے کا اعلان کیا۔ شادی تقریب کا لازمی جز ولیمے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تقریب کے شرکاء کا پرتکلف ولیمہ سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔