Thursday, September 19, 2024

عمران خان نے کیمرہ مین سے ویسٹ کوٹ ادھارلیکر رجسٹریشن کیلئے تصویر بنوائی

عمران خان نے کیمرہ مین سے ویسٹ کوٹ ادھارلیکر رجسٹریشن کیلئے تصویر بنوائی
August 13, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  نے قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے  کیمرہ مین سے ویسٹ کوٹ ادھار لیکر رجسٹریشن کیلئےتصویر بنوائی۔ قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے وقت عمران خان سفید  شلوار قمیص جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف پینٹ کوٹ میں ملبوس تھے ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین  اور نامزد وزیر اعظم  عمران خان سفید شلوار قمیض زیب تن کئے پارلیمنٹ  پہنچے ، پارلیمنٹ  پہنچتے  ہی عمران خان  سہولت سنٹر گئےجہاں انہوں نے پہلے اپنی رجسٹریشن کرائی ۔ رجسٹریشن کے لیے تصویر بنانے کی باری آئی تو  عمران خان کے پاس  سفید شلوار قمیض پر پہننے کے لیے واسکٹ  ہی  موجود  نہ تھی  جس پر  چیف کیمرہ مین ظفر سلطان نے عمران خان کو اپنی ویسٹ کوٹ  دی۔ چیئر مین  تحریک انصاف نے  سفید کپڑوں پر  سیاہ  ویسٹ کوٹ  پہن کر رجسر یشن  کے لیئے  تصویر  بنوائی ۔ مسلم لیگ ن کے صدر   شہباز  شریف سوٹ پہننے    رجسٹریشن کے لئے سہولت  سنٹر پہنچے    تصویر   بنوائی ، نومنتخب ارکان قومی اسمبلی  کی اکثریت اجلاس  سے  پہلے  ہی  اپنی رجسٹریشن کروا چکے تھے ۔