Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے کرشمہ کر دکھایا ، اقدام ہزاروں مزید دروازے کھولے گا، نوجوت سنگھ سدھو

عمران خان نے کرشمہ کر دکھایا ، اقدام ہزاروں مزید دروازے کھولے گا، نوجوت سنگھ سدھو
November 29, 2018
لاہور (92 نیوز) نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کی شان میں قصیدے میں پڑھے  اور کہا کہ عمران خان نے کرشما کر دکھایا ، ایک نیک وزیر اعظم  کی وجہ سے یہ کام ہوا۔ کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئے۔ وطن واپسی سے پہلے نوجوت سدھو نے میڈیا سے گفتگو میں کرتارپور بارڈر کھولنے کے اقدام کو سراہا اور کہا اس اقدام سے ہزاروں دروازے اور کھلیں گے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ سرحد کے دونوں جانب پنجاب کا آپس میں جڑنا  اچھا شگون ہے۔ ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی مہمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں رخصت کیا۔ شہباز گل نے سدھو کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ روانگی سے پہلےنوجوت سنگھ سدھو نے شاپنگ بھی کی۔ نوجوانوں نے بھارتی مہمان کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔