Friday, April 26, 2024

عمران خان نے چیئرمین نیب کے گھیراؤ کا اعلان کردیا

عمران خان نے چیئرمین نیب کے گھیراؤ کا اعلان کردیا
September 3, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے چیئرمین نیب کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔ احتساب مارچ میں شریک کارکنوں سے خطاب میں کہتے ہیں مبارک ہو!ایف بی آر نے نوٹس بھیج دیئے ہیں ۔ عدلیہ پاناما لیکس پر وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سڑکوں پر نکل آئی ہے اب  واپس نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم نہ بنے دوسری طرف عمران خان نے فجر کی نماز تک لاہور کی سڑکوں پر رہنے کا اعلان بھی کیا ہے۔