Friday, April 19, 2024

عمران خان نے پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج لاہور طلب کر لیا

عمران خان نے پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج لاہور طلب کر لیا
August 28, 2016
لاہور (92نیوز) عمران خان آج دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی کور گروپ سمیت سنٹرل اور ویسٹ پنجاب کے تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ پاکستان مارچ سمیت دیگر اہم امور پر فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج لاہور میں بلا لیا۔ شام کو ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ اجلاس میں تین ستمبر کو ہونے والے پاکستان مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیر کے روز سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ کپتان آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ عمران خان نے آج لاہور میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اور ویسٹ پنجاب کے تنظیمی اجلاس بھی طلب کر رکھے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی رہنماوں ظہیر عباس کھوکھر، منشا سندھو، تیمور اور دیگر رہنماوں کے گھر بھی جائیں گے۔