Sunday, September 8, 2024

عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اسمبلی اجلاس میں شرکت بارے مشاورت کرینگے

عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اسمبلی اجلاس میں شرکت بارے مشاورت کرینگے
August 7, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس سہہ پہر تین بجے طلب کیا ہے جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شریں مزاری اور دیگر اراکین پارلیمنٹ شرکت کرینگے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی  کے کردار کے حوالے سے ایجنڈا تیار کیا جائیگا جبکہ عمران خان اسمبلی کے اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے بھی مشاورت کرینگے۔ ذرائع کے مطبق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف کیخلاف ڈی سیٹ کی تحریک لانے والی جماعتوں  کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔