Friday, April 26, 2024

عمران خان نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی

عمران خان نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی
February 27, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایک طرف تو پاکستانی شہری پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی پرزور فرمائش کررہے ہیں تو دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کر دی ہے ۔ تحریک اںصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر لاہور میں کوئی چھوٹا سا دھماکا بھی ہوگیا تو پاکستان میں کرکٹ دس سال بعد بھی نہیں آئیگی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پورا شہر بند کرکے ایک میچ کراہی لیا گیا تو پوری دنیا کو کیا پیغام دیا جائے گا ۔