Monday, September 16, 2024

عمران خان نے پھٹیچرکےبعد مائنس پھٹیچر کی اصطلاح متعارف کرادی

عمران خان نے پھٹیچرکےبعد مائنس پھٹیچر کی اصطلاح متعارف کرادی
April 29, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے جلسے سے خطاب کے دوران کرکٹ کا خصوصی  ذکر کیا ساتھ ہی مائنس  پھٹیچر کی   اصطلاح متعارف کرا دی کپتان نے کن کھلاڑیوں کو  مائنس پھٹیچر قرار دیا۔ تفصیلات کےمطابق کپتان جوش میں ہوں اور پھٹیچر کا ذکر نہ کریں ایسا ممکن نہیں  لیکن اس بارپھٹیچر کے بعد پھٹیچر مائنس  کی اصطلاح متعارف کر ادی۔ عمران خان  نے   پریڈ گراؤنڈ میں مخالفین پر خوب باؤنسرز پھینکے اور  لفظ پھٹیچر کا  ایک بار پھر تذکرہ کر ڈالا بولے  پی ایس ایل فائنل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز  ریلوکٹے بلکہ مائنس پھٹیچر تھے۔ خطاب کے دوران  پی ایس ایل حکام  پر گرجے بھی برسے بھی وزیر اعظم پرچوٹ لگاتے ہوئے  فائنل میں حکومت مخالف نعروں کا ذکر کرنا نہ بھولے ۔ کپتان نے اپنے کیرئیر کے آغاز کی ٹیم کے بارے میں کہا کہ وہ پھٹیچر تو نہیں لیکن  کمزور تھی تاہم جب کرکٹ چھوڑی تو ورلڈ چیمپئن تھی۔