Friday, April 26, 2024

عمران خان نے پاکستان کو ٹھیک سمت پر ڈال دیا، برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ

عمران خان نے پاکستان کو ٹھیک سمت پر ڈال دیا، برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ
September 26, 2019
لندن (92 نیوز) برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا عمران خان نے پاکستان کو ٹھیک سمت پر ڈال دیا۔ عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظر آرہے ہیں۔ برطانوی اخبار نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو عالمی سیاست کا اہم ملک قرار دے دیا۔ انڈیپنڈنٹ میں شائع مضمون میں عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی کھل کر تعریف، عالمی سطح پر پاکستان کے ابھرتے ہوئے کردار کو تسلیم کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے عالمی منظر نامے پر بطور اہم کھلاڑی ہونے کا کردار تسلیم کرنا شروع کر دیا۔ برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ میں شائع مضمون میں کہا گیا پاکستان آخر کارعالمی سیاست میں بطور اہم کھلاڑی کردار ادا کرنے کے قابل ہو گیا۔ عمران خان ایمانداری اور صاف گوئی کی وجہ سے سیاست دان سے لیڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ مضمون میں لکھا گیا عمران خان کے الفاظ مایوس عوام کو حوصلہ اور امید دیتے ہیں۔ پاکستان گزشتہ 5 دہائیوں سے غلط سمت پر گامزن تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج بھی پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عمران خان پاکستان میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ برطانوی اخبار مزید لکھتا ہے عمران خان نے پاکستان کو ٹھیک سمیت پر ڈال دیا۔ عالمی سطح پر قائدانہ صلاحیت کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ امریکا اور طالبان میں سنجیدہ کردار اور اب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا ٹاسک پاکستان کے کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عمران خان کی سفارتکاری نے پاکستان کی اہمیت کو عالمی سطح پر منوا لیا۔